فلسطینی مزاحتمی تنظیموں کے رہنماؤں کی ایران کے نئے صدر جناب رئیسی کو مبارکباد

Rate this item
(0 votes)
فلسطینی مزاحتمی تنظیموں کے رہنماؤں کی ایران کے نئے صدر جناب رئیسی کو مبارکباد

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی مزاحتمی تنظیموں کے رہنماؤں نے علیحدہ علیحدہ رابطوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیادہ النخالہ نے ایران کے نئے صدر کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انھیں ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

اسماعیل ہنیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے فلسطینیوں کے بے لوث مدد اور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر انھیں مبارکباد پیش کی۔

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ نے زيادہ النخالہ نے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ رئيسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر تبریک اور تہنیت پیش کی۔

ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے بھی سیف القدس جنگ میں فلسطینی عوام  کی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی تک ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا۔

Read 577 times