یمن پر فوجی حملے کا اصل مجرم امریکہ ہے

Rate this item
(0 votes)
یمن پر فوجی حملے کا اصل مجرم امریکہ ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط  نے کہا ہے کہ یمنی عوام  پر فوجی حملے کا اصل مجرم امریکہ ہے۔ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں آج ایسی جنگ کا سامنا ہے جو امریکہ نے ہم پر مسلط کی ہے ۔ سعودی عرب کو امریکہ کی پشت پناہی حاصل ہے، امریکہ سعودی عرب کو وسیع اور بڑے پیمانے پرہتھیار فراہم کررہا ہے ۔ امریکہ کی پشتپناہی کے باوجود سعودی عرب کو یمن پر ممسلط کردہ جنگ میں شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے اقوام متحدہ کے انفعال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے یمن پر مسلط کردہ جنگ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کیا بلکہ اس نے یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے ہولناک اور سنگین جرائم کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یمنی عوام یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کا مقابلہ جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں یمن کی مسلح افواج اور قبائل کی طرف سے  سعودی عرب کے اندر دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

Read 681 times