بحرین-اسرائیل میں «گرین پاسپورٹ»کے اجرا پر اتفاق

Rate this item
(0 votes)
بحرین-اسرائیل میں «گرین پاسپورٹ»کے اجرا پر اتفاق

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر صحت نیٹزان ھوروویٹیز اور بحرین کی وزارت صحت کے وزیر بنت سعید صالح کےدرمیان معاہدے پر دستخط ہوا جس سے گرین پاسپورٹ کے ساتھ مسافرکو ویکسین شدہ مسافر تسلیم گیا جائے گا۔

 

ھوروویٹیز نے ٹویٹ کیا ہے کہ امارات سے معاہدے کے بعد بحرین سے سبز کوریڈور کا راستہ کھل گیا۔

میں نے بحرین کے وزیر سے معاہدہ کیا اور اب گرین پاسپورٹ کے ساتھ سیاحت اور محفوظ سفر کا امکان واضح ہوا ہے۔

 

واضح رہے کہ ھوروویٹیز نے اسی قسم کا معاہدہ امارات سے بھی کیا ہے۔

 

جدید قوانین کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں ان افراد کو اجازت دی جائےگی جنہوں نے کورونا ویکسین کا بوسٹر لگایا ہو۔

 

معاہدے کے مطابق گرین پاسپورٹ کے لیے دونوں ڈوز لگانا ضروری ہوگا ۔

دونوں ممالک میں اس حال میں یہ معاہدہ ہورہا ہے جہاں بحرین میں بڑی تعداد میں قیدی کورونا کی وجہ سے بدترین صورتحال سے دوچار ہیں۔

 

کچھ عرصے قبل جمعیت قومی «الوفاق» نے بیان میں انتباہ کیا تھا کہ کورونا بحران اور علاج سے محرومی کی وجہ سے قیدیوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

 

الوفاق نے بیان میں مطالبہ کیا کہ اس سے پہلے کہ کوویڈ کے شکارقیدی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے انکو فوری طور پر آزاد کریں تاکہ ان کو علاج کی سہولت فراہم کی جاسکے۔/

Read 494 times