تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس کا آغاز Featured

Rate this item
(0 votes)
تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس کا آغاز

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے دوسرے اجلاس کا آغازہوگیا ہے ۔ ایران کے نائب صدر محمد مخـبر اس اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس اجلاس میں 4 ممالک پاکستان، ازبکستان، ترکمنستان اور تاجیکستان کے وزراء خارجہ شریک ہیں جبکہ روس اور چین کے وزراء خارجہ آن لائن شرکت کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایران کی افغانستان میں پائدار امن و صلح کے قیام کے سلسلے میں کوششیں جاری ہیں۔ ایران بھی روس ، چین،پاکستان اور دیگر ممالک  کی طرح افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل کا خواہاں ہے۔

Read 547 times