کابل میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں میں 19 افراد ہلاک 43 زخمی

Rate this item
(0 votes)
کابل میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں میں 19 افراد ہلاک 43 زخمی

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کابل میں دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں سردار محمد داؤد خان فوجی اسپتال اور سفارتی علاقہ کے قریب سنی گئی ہیں۔

طالبان کے ترجمان بلال کریمی کے مطابق دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ہیں۔ بلال کریمی نے بتایا کہ دونوں دھماکے سردار داؤد خان ملٹری اسپتال کے قریب ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد فضا میں دھوئیں کے بادل چھا گئے اور ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 19 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے ہیں۔ بعض زخمیون کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے  ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اسپوٹنک کے مطابق حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فوجی اسپتال میں داخل ہوگئے اور انھوں نے طالبان اہلکاروں پر بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

Read 509 times