صنعاء، 28 نومبر ایک المناک صورتحال میں اور مسلسل ساتویں سال یمن کے خلاف کائناتی جارحیت کے تسلسل کے ساتھ اور نعرے کے تحت (بمباری اور محاصرے کے درمیان ہمارا بچپن)۔ یمن کے بچوں نے باقی دنیا کے بچوں کے ساتھ مل کر بچوں کا عالمی دن منایا، جو ہر سال 20 نومب

Rate this item
(0 votes)

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  سعودی عرب نے معتمرین کے ساتھ ساتھ عام نمازیوں کو بھی خانہ کعبہ کا طواف کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دو مقدس مساجد کی جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان ہانی حیدر نے کہا کہ سعودی حکومت نےغیر عمرہ نمازیوں کو مسجد حرام کی پہلی منزل پر خانہ کعبہ کا طواف کرنے کی اجازت دینے کا حکم دیا ہے۔

خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ عمرہ نہ کرنے والے بھی روزانہ تین مقررہ اوقات میں طواف کرسکتے ہیں تاہم عام نمازیوں کو بھی معتمرین کی طرح طواف کے لیے خصوصی پرمٹ لینا لازمی ہوگا۔

ایک ہفتہ قبل صرف معتمرین کو ہی طواف کی اجازت دی گئی تھی۔ وبا میں بتدریج کمی کے باعث خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں کورونا پابندیاں نرم کی جا رہی ہیں۔سماجی فاصلے کی شرط ختم اور نمازیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ طواف وہی لوگ کرسکتے ہیں جنھوں نے کورونا ویکسین کے دو ٹیکے لگوائے ہوں۔

Read 472 times