آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکرات "علی باقری کنی " اور یورپی یونین کی خآرجہ پایسی کے سربراہ "اینریک مورا" کے درمیان کوبرگ ہوٹل میں ملاقات اور گفتگو ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں آئندہ دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا تھا کہ ایران حسن نیت اور سنجیدگی کے ساتھ ویانا مذاکرات ميں حاضر ہوا ہے اور ایران امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمہ کے بغیر امریکہ سے مذاکرات نہیں کرےگا۔
ایران نے قابل قبول معاہدے تک پہنچنے کے لئے امریکہ سے ٹھوس ضمانت کا مطالبہ بھی کیا ہے، کیونکہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر خارج ہوکر ثابت کردیا ہے کہ وہ قابل اعتماد نہیں ہے۔
ویانا میں علی باقری کنی اور یورپی یونین کی خآرجہ پایسی کے سربراہ کی ملاقات
Published in
مقالے اور سیاسی تجزیئے