ایران کے وزیر خارجہ اسلامی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ

Rate this item
(0 votes)
ایران کے وزیر خارجہ اسلامی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس کل  پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 17 ویں غیر معمولی اجلاس میں افغانستان میں انسانی صورتحال کے بارے میں  تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

غیر معمولی اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے نمائندے، عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سمیت بین الاقوامی اداروں کے نمائندے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے 57 رکن ہیں اور یہ تنظیم اقوام متحدہ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی تنظیم ہے

Read 632 times