ایرانی وزیر خارجہ کے سنئیر مشیر اور سوئڈن کے خصوصی نمائندے برائے یمنی امور کی ملاقات

Rate this item
(0 votes)
ایرانی وزیر خارجہ کے سنئیر مشیر اور سوئڈن کے خصوصی نمائندے برائے یمنی امور کی ملاقات

 ایرانی وزیر خارجہ کے سنئیر مشیر اور سوئڈن کے خصوصی نمائندے برائے یمنی امور نے ایک ملاقات میں یمن کی اندرونی اور بیرونی مسائل سمیت ایران اور سوئڈن کے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق، سوئڈن کے خصوصی نمائندے برائے یمنی امور "پیتر سمنی" نے آج بروز ہفتے کو ایک ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سنئیر مشیر برائے سیاسی امور "علی اصغر خاجی" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے یمن کی اندرونی اور بیرونی مسائل سمیت ایران اور سوئڈن کے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

سویڈن کے خصوصی نمائندے برائے یمنی امور کی تازہ ترین علاقائی مشاورت، اسلامی جمہوریہ ایران کی یمنی عوام کیخلاف ناکہ بندی کے اختتام، جنگ بندی اور امن عمل کے قیام اور صافر نامی ٹینکر سے تیل کے رساؤ کے خطرے کو ختم کرنے کی کوششیں، خاجی اور سویڈش نمائندے کے درمیان ہونے والی گفتگو کے اہم موضوعات میں سے تھے۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کے سنئیر مشیر برائے سیاسی امور نے یمنی بحران کے سیاسی حل، یمن انٹراڈائیلاگ اور تمام سیاسی دھاروں اور گروہوں کی شرکت سے ایک جامع حکومت کے قیام پر زور دیا۔

در این اثنا سویڈن کے خصوصی نمائندے نے یمن اور خطے میں امن کے قیام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار پر بھی زور دیتے ہوئے جنگ بندی، اقتصادی ناکہ بندی کے اختتام اور یمن میں سیاسی مذاکرات کی بحالی پر اقوام متحدہ کی کوششوں کی وضاحت کی۔

Read 535 times