ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ عالم اسلام ایک عرصے سے صیہونی حکومت کی جانب سے اسٹریٹیجک غلطی کے ارتکاب کا منتظر ہے تاکہ اس غاصب حکومت کو نابود کیا جا سکے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان محمود عباس زادہ مشکینی نے خانہ ملت نیوز ایجنسی سے گفتگو میں ایران کے جوہری اور اسٹریٹیجک مراکز پر فوجی حملہ کرنے کی غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے مسلسل دی جانے والی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ فوجی اور دفاعی شعبوں میں ایران اس منزل پر پہنچ چکا ہے کہ کوئی بھی ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہ کرسکے۔
انھوں نے ایران کے خلاف غاصب صیہونی حکام کی، فوجی حملے کی دھمکیوں کو تشہیراتی ہتھکنڈوں سے تعبیر کیا اور کہا کہ اس قسم کی دھمکیوں کے پیچھے امریکی حمایت کارفرما ہے اور ایٹمی مذاکرات میں چونکہ امریکہ کے ہاتھ پاؤں بندھ گئے ہیں اس لئے وہ ماحول کو کشیدہ بنا کر اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انھوں نے ایران کے جوہری اور اسٹریٹیجک مراکز کو مکمل محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی دفاعی توانائی کی بدولت اس کے حساس مراکز مکمل محفوظ ہیں۔
محمود عباس زادہ مشکینی نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کی شقوں کے مطابق ایران اس وقت قوی ترین سینٹری فیوج مشینوں کا استعمال کر رہا ہے اور جوہری مذاکرات میں بھی وہ اپنی بات کو بڑی مستعدی سے آگے بڑھا رہا ہے اور علاقائی و فوجی سطح پر بھی ایران کو برتری حاصل ہے۔
ایران کے جوہری اور اسٹریٹیجک مراکز کو مکمل محفوظ ہے
Published in
مقالے اور سیاسی تجزیئے