اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر محمد پاکپور نے کہا ہے کہ ایران کے حملہ آور ڈرون کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جنرل پاکپور نے کہا کہ ہم نے دفاعی خطرات کے پیش نظر اپنی دفاعی پوزیشن کو اپ گریڈ کیا ہے ۔ ایران کی مسلح افواج دشمن کی کسی بھی حماقت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔
جنرل پاکپور نے سپاہ کے حملہ آور ڈرونز کی دفاعی صلاحیت اور توانائئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈرونز کی جدید ترین ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے اور ہم پیشرفتہ ڈرونز ملک کے اندر تیار کررہے ہیں ،ڈرونز ٹیکنالوجی کو برآمد بھی کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی سپاہ کے حملہ آور ڈرونز کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔
سردار پاکپور نے کہا: ہم الیکٹرانک وارفیئر ٹیکنالوجیز میں ماضی کے مقابلے میں کمیت اور کیفیت کے لحاظ سے بہت آگے بڑھ چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم دشمن کی ہر حماقت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں اور ہماری فوجی مشقیں اسی تیاری کا حصہ ہیں۔