بسم الله الرحمن الرحیم
یمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مجاہد و کارآمد سفیر حسن ایرلو کی شہادت جیسی موت پر ان کے گھر والوں اور انکے ہم فکر رفقائے کار کو تبریک و تعزیت پیش کرتا ہوں جنہوں نے مدت دارز تک مختلف میدانوں میں جہاد کیا۔ انکا قابل فخر ماضی سیاسی جدوجہد، سفارتی کوششوں اور سماجی خدمات سے مملو ہے۔اس سے پہلے ان کے دو بھائی شہید ہو چکے ہیں۔ خدا اس جہادی بھائی اور اس کے صابر، صاحب بصیرت اور متقی خاندان پر رحم کرے۔