ایران میں مقیم عیسائی برادری کے لوگ کرسمس کا جشن منا رہے ہیں

Rate this item
(0 votes)
ایران میں مقیم عیسائی برادری کے لوگ کرسمس کا جشن منا رہے ہیں

ایران میں مقیم عیسائی برادری کے لوگ پوری آزادی کے ساتھ جشن منا رہے ہیں تاہم اس سال بھی کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے طبی اصولوں کو مد نظر رکھ کر جشن منایا جا رہا ہے۔

۲۵ دسمبر نبی خدا، مبشرِ مصطفیٰ (ص) حضرت عیسی (ع) کی ولادت با سعادت کی تاریخ ہے۔ اس مناسبت سے دنیا بھر میں آپ (ع) کے پیروکار اور عقیدت مند بڑے جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ جشن منانے میں مصروف ہیں۔

قرآن کریم میں نبی خدا حضرت عیسی (ع) کو روح اللہ کے نام سے پکارا گیا ہے اور آپ حضرت مریم (س) کے فرزند ہیں۔ حضرت عیسی (ع) نے یہودیوں کی آسمانی کتاب تورات میں بشارت دی کہ میرے بعد ایک ایسی ہستی آئیں گے جن کا نام احمد (ص) ہوگا۔

عیسائی برادری دنیا بھر میں حضرت عیسی (ع) کی ولادت با سعادت کی تاریخ کو کرسمس کے جشن کے طور پر مناتی ہے اور دنیا بھرمیں عیسائی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے تاہم اس سال بھی کورونا وبا کی وجہ سے تقریبات انتہائی محدود پیمانے پر منعقد ہو رہی ہیں۔

کرسمس کے موقع پرعالمی رہنماوں نے عیسائی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ (ع) نے محبت، درگزر اور بھائی چارے کا سبق دیا، یہ وہ اقدار ہیں جنہیں آج ہمیں اپنی زندگیوں میں شامل کرنے کی جتنی ضرورت ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے پوپ فرانسس کے نام تہنیتی پیغام میں دنیا بھر کے عیسایوں کو ولادت باسعادت حضرت عیسی علیہ السلام کی مبارک باد پیش کی ہے۔

پوپ فرانسس کے نام صدر ایران کے تہنیتی پیغام میں آیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کا یوم ولادت دنیا میں انسان دوستی کے فروغ اور مستضعفین کی فتح کی بشارت دینے والے کی یاد دہانی کرانے کا بہترین موقع ہے۔

صدر ایران نے اپنے تہنیتی پیغام میں حضرت عیسی علیہ السلام کو تسلط پسند طاقتوں کے ظلم و ستم کے خلاف استقامت کا مظہر اور انسانیت کے روشن مستقبل کی نوید دینے والا عظیم پیغمبر قرار دیا۔

Read 417 times