شہید قاسم سلیمانی کی خون کی بدولت امریکہ افغانستان سے فرار ہوگیا

Rate this item
(0 votes)
شہید قاسم سلیمانی کی خون کی بدولت امریکہ افغانستان سے فرار ہوگیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں مؤمنین نے طبی دستورات کی رعایت کے ساتھ بھر پور شرکت کی ۔ خطیب نماز جمعہ  نے شہید سردار قاسم سلیمانی کی دو برسی کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا حتمی انتقام ڈونلڈ ٹرمپ کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے ۔ اگر اسرائیلی نے ذرا سی بھی غلطی کی تو اسے معمولی میزائلوں سے تباہ کردیا جائےگا۔

شہید قاسم سلیمانی کی خون کی بدولت امریکہ افغانستان سے فرار ہوگیا

خطیب جمعہ نے افغانستان سے امریکہ کے فوجی انخلا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی خون کی بدولت امریکہ افغانستان سے فرار ہوگیا، شہید قاسم سلیمانی ایرانی ہیرو ہونے کے ساتھ ساتھ اسلام کے بھی ہیرو ہیں ۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ ہمارے دو قاسم سلیمانی ہیں ۔ ایک قاسم سلیمانی کا نام  شجاعت اور مزاحمت کی رمز تھا،امریکیوں نے کہا تھا کا عراق کے شہر موصل سے داعش کی حکومت کے خاتمہ کے لئے کم سے کم 10 سال درکار ہیں ، لیکن شہید قاسم سلیمانی نے کہا کہ 3 ماہ بعد داعش کا نام عراق سے ختم ہوجائےگا اور تین ماہ کے اندر موصل میں داعش کی حکومت کا خاتمہ ہوگيا۔ ہمارے دوسرے شہید قاسم نے اپنی شہادت کے بعد دنیا میں عظیم زلزلہ پیدا کردیا اور یہ شہید قاسم سلیمانی اسلام کا ہیرو ہے۔ شہید قاسم سلیمانی کے خون کی برکت سے امریکہ افغانستان سے فرار ہونے پر مجبور ہوگيا اور ان شاءاللہ  امریکہ عنقریب عراق سے بھی فرار کرنے پر مجبور ہوجائےگا ۔ عراقی پارلیمنٹ نے امریکی فوجی انخلا کے بارے میں قانون بھی منظور کررکھا ہے۔

ایران نے عین الاسد میں امریکہ کے منہ پر زوردار تھپڑ رسید کیا

خطیب جمعہ نے کہا کہ ایران نے عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر میزائل فائرکرکے شہید قاسم سلیمانی کے خون کا مختصر انتقام لیا اس حملے میں درجنوں امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے لیکن اصلی انتقام امریکہ کے سابق ڈکٹیٹر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے لیا جائے گا جس نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک تیسرے ملک میں مہمان ہمارے اعلی فوجی کمانڈر کو بزدلانہ حملے میں شہید کیا ۔ انھوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے بہیمانہ قتل میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔

اسرائيل کو انتباہ        

خطیب جمعہ نے اسرائیلی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری فوجی مشقیں دفاعی نوعیت کی ہیں اگر اسرائيلی نے کسی خطا یا غلطی کا ارتکاب کیا تو اسے ایران کے معمولی میزائلوں کے ذریعہ نابود کردیا جائےگا۔

Read 588 times