ایران کو جو آزادی ،کرامت اورعزت و وقار ملا ہے وہ شہداء کی رشادتوں کی مرہون منت ہے

Rate this item
(0 votes)
ایران کو جو آزادی ،کرامت  اورعزت و وقار ملا ہے وہ شہداء کی رشادتوں کی مرہون منت ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر نے کہا ہے کہ دشمنوں کی چھوٹی سی بھی شرارت کا ایران کی مسلح افواج دندان شکن جواب دے گی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر حسین سلامی نے صوبہ خوزستان میں یادگار والفجر 8 کا معائنہ کرنے کے موقع پر دفاع مقدس کی یادگاروں میں جوانوں کی کثیر تعداد کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جو آزادی ،کرامت  اورعزت و وقار ملا ہے وہ شہداء کی رشادتوں کی مرہون منت ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک طاقتور اورمضبوط ملک ہے اور ایران دنیا میں ترقی و پیشرفت کر رہا ہے اور یہ عزت و عظمت شہداء کے عظیم کارناموں کی بدولت ہے۔

Read 447 times