امریکی جبر کے سامنے کھبی سر نہیں جھکائیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

Rate this item
(0 votes)
امریکی جبر کے سامنے کھبی سر نہیں جھکائیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہم کھبی امریکی جبر کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے اگر امریکہ حقیقت پسند ہو تو معاہدے کا حصول دستیاب ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار "حسین امیر عبداللہیان" نے آج بروز پیر کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے ویانا مذاکرات کے عمل میں اگر کوئی وقفہ ہے تو اس کی وجہ امریکی جبر اور قوم کے اعلی ترین مفادات کے حصول میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مزاحمت اور سرخ لکیروں پر پابندی ہے۔

امیر عبداللہیان نے اس بات پر زور دیا کہ ہم کھبی امریکی جبر کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے اگر امریکہ حقیقت پسند ہو تو معاہدے کا حصول دستیاب ہے۔

Read 710 times