مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں رمضان المبارک میں بھی مسلمان کے خلاف ہندو دہشت گردوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست اترپردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے ایک اور مسجد شہید کردیا۔ بھارت میں ہندوتہوارکے موقع پرہندوانتہاپسند مسلمانوں کے گھروں اوراملاک پرحملے کررہے ہیں۔ گجرات،مدھیہ پردیش اوراترپردیش میں مسلمانوں کے گھروں اوراملاک کولوٹنے کے بعد آگ لگائی جارہی ہے۔ اترپردیش میں ہندودہشت گردوں نے مسجد کوآگ لگا کرشہید کردیا۔گجرات میں ہندوانتہاپسندوں کے جتھے نے مسجد کے سامنے تلواریں لہرا کررقص کیا اورجنگی نعرے لگائےاورمسلمانوں کو دھمکیاں دیں ۔ انتہاپسندوں نے مسجد پردھاوا بول کرتوڑپھوڑ بھی کی۔ مدھیہ پردیش اوردیگرعلاقوں میں پولیس حملہ آوروں کوگرفتارکرنے کے بجائے ہندودہشت گردوں کا ساتھ دے رہی ہے۔ بھارت کی حکمراں جماعت کی ایمار پر ہندو دہشت گرد مسلمانوں کا قافیہ حیات تنگ کررہے ہیں۔ عالمی برادری نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہند دہشت گرادنہ حملوں پر تشیوش کا اظہار کیا ہے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے گزشتہ روز بیان میں بھارت کی صورتحال کوتشویشناک قراردیتے ہوئے سرکاری افسروں اورپولیس اہلکاروں کواس کا ذمہ دارقراردیا تھا۔