مسجد اقصی میں فلسطینی نمازیوں اور اسرائیلی فورسز میں شدید جھڑپیں

Rate this item
(0 votes)
مسجد اقصی میں فلسطینی نمازیوں اور اسرائیلی فورسز میں شدید جھڑپیں
تہران(ایکنا) صیہونی فورسز اور فلسطینی نماز گزاروں کے درمیان جھڑپ میں ۱۱۷ فلسطینی زخمی ہوئے۔

 

نیوز ایجنسی رای الیوم نیوز کے مطابق گذشتہ روز صبح سحری کے وقت غاصب صیہونی فورسز کی جانب سے مسجد اقصی میں موجود نمازیوں پر حملہ جس کے نتیجے میں ابھی تک 150 کے قریب افراد زخمی ہو چکے ہیں اور دسیوں افراد کو مسجد کے اندر اور باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب صیہونی فورسز نے فلسطینی نماز گزاروں کو مسجد میں عبادت سے روکا اور انہیں زبردستی مسجد سے نکالنے کی کوشش کی اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس اور ربڑی گولیوں سے نماز گزاروں کو نشانہ بنایا جس کے بعد قریب میں موجود ہسپتال پر بھی حملہ کیا جس میں زخمی کا علاج کیا جا رہا تھا۔

 حماس اور جہاد اسلامی کی جانب سے اس وحشی گری کی شدید مذمت کی اور اسرائیلیوں کو اس کے سنگین نتائج کے لیے تیار رہنے کا کہا۔ اس جھڑپ میں تین اسرائیلی افسروں سمیت کچھ فوجی بھی زخمی ہوئے .

 

مختلف دیگر فلسطینی تنظیموں نے اس تشدد اور خیانت کی شدید مذمت کی ہے اور دوسری جانب مسجدالاقصی کے خطیب شیخ اکرمہ صبری نے  جمعے کو مسجدالاقصی پر صیہونیوں کے حملوں پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مسجدالاقصی پر حملے میں نمازیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اوراس کا سلسلہ بدستورجاری ہے

عکرمہ صبری نے زور دے کر کہا کہ صیہونی چاہتے ہیں کہ مسجدالاقصی کوفلسطینیوں سے خالی کرالیں ۔

 

مسجد اقصی میں فلسطینی نمازیوں اور اسرائیلی فورسز میں شدید جھڑپیں

 

مسجدالاقصی کے مفتی کی جانب سے صیہونیوں کا مقابلہ کرنے پرمبنی فتوی دہرائے جانے کے بعد فلسطین کے تمام شہروں سے دسیوں بسیں مسجدالاقصی کی جانب روانہ ہونے ہوچکے ہیں۔

 

اسلامی تعاون کی تنظیم OIC نے بھی مسجد الاقصی پر صیہونی فورسز اور انکے افراد کے حملوں کی شدید مذؐت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امت اسلامی کے احساسات مجروح ہوں گے۔

 

Read 417 times