معلم اخلاق، عارف آیت اللہ سید فاطمی نیا 75 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئے

Rate this item
(0 votes)
معلم اخلاق، عارف آیت اللہ سید فاطمی نیا 75 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئے

تبریز : معلم اخلاق ، عارف ، خطیب توانا اور اسلامی مؤرخ آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ آیت اللہ فاطمی نیا تبریز میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد بزرگوار بھی تبریز کے معروف علماء اور عرفا میں شامل تھے۔ مرحوم سید عبداللہ فاطمی نیا ، تبریز کے بزرگ عارف آیت اللہ مصفوی تبریزی سے 30 سال تک علوم ظاہری و باطنی حاصل کرتے رہے ۔ مرحوم مصطفوی تبریز ، عارف بزرگ مرحوم آیت اللہ قاضی کے ممتاز شاگردوں میں سے تھے۔مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا علم رجال اور عرفان میں صاحب نظر تھے۔

Read 489 times