شہید پاسبان حرم حسن صیاد خدائی سپرد لحد، تشیع جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

Rate this item
(0 votes)
شہید پاسبان حرم حسن صیاد خدائی سپرد لحد، تشیع جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

تہران : ایرانی پاسدران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اور شہید پاسبان حرم حسن صیاد خدائی کو امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں سپرد لحد کردیا گیا شہید کے جلوس جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی شہید حسن صیاد خدائی کے پیکر پاک کی تہران کے حسینیہ معراج شہداء میں تشییع کی گئی، میت کو بڑے جلوس کی شکل میں شہدا قبرستان لے جایا گیا واضح رہے کہ اتوار کی شام تہران میں “مجاہدین اسلام” سڑک کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے پاسبان حرم کرنل صیاد خدائی کو انکے گھر کے سامنے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔

Read 405 times