الجزیرہ ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ کے قتل کے تعلق سے صیہونی حکومت کے خلاف قانونی جنگ عالمی فوجداری عدالت میں لڑی جائے گی۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ اس کی فلسطینی نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ کے قتل کے کسی بھی ذمہ دار کو چھوڑا نہیں جائے گا۔
الجزیرہ ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیل کے خلاف دائر کئے جانے والے اس مقدمے میں شیرین ابو عاقلہ قتل کے علاوہ مئی ٢٠٢١ میں غزہ میں الجزیرہ کے دفتر پر صیہونی حکومت کی بمباری کا مجرمانہ اقدام بھی شامل کیا گیا ہے۔
دنیا کے بیشتر ملکوں اور بین الاقوامی اداروں نیز تنظیموں نے الجزیرہ کی فلسطینی نامہ نگار کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور اس سلسلے میں شفاف تحقیقات نیز صیہونی حکومت کو اس وحشیانہ جرم کا جواب دہ قرار دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے کچھ دن قبل الجزیرہ ٹی وی کی فلسطینی نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ کو ایسی حالت میں فائرنگ کا نشانہ بناکر شہید کیا ہے کہ وہ پریس جیکٹ پہنے ہوئے تھیں۔