شہید صیاد خدائی کے اہل خانہ کو سپاہ پاسداران چیف کی تسلی، انتقام ضرور لیں گے

Rate this item
(0 votes)
شہید صیاد خدائی کے اہل خانہ کو سپاہ پاسداران چیف کی تسلی، انتقام ضرور لیں گے

سحر نیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے شہید حسن صیاد خدائی کے اہل خانہ سے ملاقات  کے موقع پر کہا کہ ہم ظالم ترین لوگوں یعنی صیہونیوں کے ہاتھوں شہید صیاد خدائی کے قتل کا بدلہ انشاء اللہ دشمنوں سے ضرور لیں گے۔

انہوں نے اس شہید کی بہادری و شجاعت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہداء بہت ہی اعلیٰ مرتبے کے حامل ہیں کیونکہ انہیں بدترین لوگوں نے شہید کیا ہے اور انشاء اللہ ہم دشمنوں سے اس کا بدلہ لیں گے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ یہ شہادتیں دین اسلام کے استحکام کا باعث ہیں کیونکہ اسلام کی بنیاد شروع سے ہی شہادت پر ہے اور اگر حضرت امام حسین علیہ السلام اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی شہادت نہ ہوتی تو آج اسلام بھی نہ ہوتا۔

قابل ذکر ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے  رکن حسن صیاد خدائی کو گزشتہ ہفتہ تہران میں صیہونی دشمن کے آلۂ کار دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔

Read 391 times