ایران نے انسانی امداد کی تیسری کھیپ افغانستان بھیج دی

Rate this item
(0 votes)
ایران نے انسانی امداد کی تیسری کھیپ افغانستان بھیج دی

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے انسانی امداد کی تیسری کھیپ بھیجی ہے۔

اس پیکیج میں ادویات، خوراک، کپڑے، پناہ گاہ کے خیمے اور زلزلہ زدگان کو درکار دیگر بنیادی ضروریات شامل ہیں۔
ایران نے جمعرات کے روز افغانستان میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد اور ابتدائی طبی امداد لے جانے والے دو طیارے بھیجے، جن میں افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے 1200 قالین، 1000 فوڈ پیکج اور 600 شیلٹر ٹینٹ شامل ہیں۔
ایرانی ہلال احمر کے 18 امدادی کارکنوں کی ایک ٹیم کو جمعرات کے روز فضائی راستے سے افغانستان روانہ کیا گیا۔
ایرانی امداد کا ایک اور حصہ صوبہ سیستان اور بلوچستان کی سرحدوں کے پار زمینی راستے سے افغانستان بھیجا گیا۔
واضح رہے کہ بدھ کی صبح سویرے کابل کے جنوب مشرق میں 6.1کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوگئے جس مہلک زلزلے کے نتیجے میں 1500 شہری جاں بحق اور 2000 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1تھی اور زیر زمین اس کی گہرائی 51 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کے صوبے خوست سے 44 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

Read 451 times