ایرانی وزیر خارجہ کی بشار اسد سے ملاقات/شام پر غاصب اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

Rate this item
(0 votes)
ایرانی وزیر خارجہ کی بشار اسد سے ملاقات/شام پر غاصب اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان شامی حکام کے ساتھ تبادلۂ خیال اور گفتگو کے لئے دمشق میں موجود ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے شام کے صدر بشارت اسد سے ملاقات کی۔ 

امیر عبداللہیان نے اس ملاقات میں صدر بشار اسد کو رہبر معظم انقلاب اسلامی اور صدر مملکت کا سلام پہنچایا اور شامی صدر کے حالیہ دورہ تہران کو اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے تعلقات میں نقطہ عروج قرار دیا کہ جو دونوں ملکوں کے دو طرفہ روابط کے مزید بڑھنے میں موثر اور نتیجہ خیز واقع ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے شام کے قومی اتحاد، ملکی کلیت و سالمیت اور حکومت کے استحکام کے لئے شامی حکومت اور صدر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شام کی ملکی سالمیت اور حکومت کے شناختہ شدہ مخالفین اس کوشش میں ہیں کہ ملک کے حالات خراب کریں۔ 

امیر عبداللہیان نے شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور مغربی حلقوں کی خاموشی اور دعویدار مغربی ممالک کے رد عمل نہ دکھانے کو ان ممالک کے دوہرے معیارات کی علامت قرار دیا۔

Read 421 times