دفاعی شعبے میں ایران کی ترقی اغیار کے لئے حیران کن ہے: سپاہ پاسداران

Rate this item
(0 votes)
دفاعی شعبے میں ایران کی ترقی اغیار کے لئے حیران کن ہے: سپاہ پاسداران

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ ہم  دفاعی شعبے میں اس وقت ماضی کی نسبت بہت زیادہ مضبوط ہو چکے ہیں اور اب ہم میزائل اور ڈرون  برآمد کرنے کے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔

جنرل حاجی زادہ نے مشہد مقدس میں فردوسی یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے آج دن رات کی کوششوں کی بدولت مختلف شعبوں بشمول میزائل، ڈرونز اور دیگر شعبوں میں ہمارے پاس بھرپور صلاحیتیں اور لازمی دفاعی آلات و وسائل موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج دشمن بھی ہماری دفاعی طاقت کو تسلیم کرتے ہیں اور دنیا کی بڑی طاقتیں ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ایران کی فوجی صنعت کی طاقت کو سراہتی ہیں۔

 خلائی میدان میں قابل قدر اور نمایاں کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے حاجی زادہ نے کہا ہے کہ ایران فضائی شعبے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر شہید قاسم سلیمانی کی خصوصیات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ شہید راہ استقامت و جہاد پر بطور کامل ایمان رکھتے تھے۔

Read 379 times