شہید سلیمانی جنگی بیڑا، ایران کا شاہکار، دشمن کی آنکھوں کا کانٹا

Rate this item
(0 votes)
شہید سلیمانی جنگی بیڑا، ایران کا شاہکار، دشمن کی آنکھوں کا کانٹا

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ سپاہ کے لئے یہ باعث اعزاز ہے کہ وہ ملکی ساختہ دفاعی آلات اور ہتھیاروں کا استعمال کرتی ہے اور شہید سلیمانی بحری جنگی جہاز غیر معمولی خصوصیات کا حامل ہے جو ملک کے اندرہی تیار کیا گیا ہے۔

کیٹاماران ان بحری جہازوں کو کہا جاتا ہے جن کے ایک سے زیادہ ہل ہوتے ہیں اور شہید سلیمانی جنگی بحری جہاز انکیٹ کیٹاماران کشتی ہے اور دنیا میں صرف تین ممالک ایسے ہیں جو ایلمونیئم سے 60 میٹر لمبا بحری جہاز ڈیزائن اور تعمیر کر سکتے ہیں اور ایران ان میں سے ایک ہے۔

Read 388 times