امریکہ میں پھر فائرنگ کا واقعہ، 14 ہلاک، متعدد زخمی

Rate this item
(0 votes)
امریکہ میں پھر فائرنگ کا واقعہ، 14 ہلاک، متعدد زخمی

شیکاگو میں رونما ہونے والے فائرنگ کے اس واقعے کے سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ فائرنگ کس نے اور کیوں کی ہے اور مجرم کا پتہ لگانے کے لئے پولیس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

شیکاگو کے ایک اور علاقے میں ایک 21 سالہ جوان کے مارے جانے کی خبر بھی شیکاگو پولیس نے دی ہے۔

امریکہ میں گن کلچر عام ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہر سال امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہزاروں لوگ مارے جاتے ہیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق امریکہ میں 270 سے 300 ملین اسلحے موجود ہیں یعنی تقریبا ہر امریکی شہری کے پاس کم از کم ایک اسلحہ۔

2020ء میں صرف 19384 لوگ  بندوق سے فائرنگ کے نتیجے میں مارے گئے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے اور ایک سال میں قتل کے بڑھتے واقعات کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔

امریکہ میں بندوق اور چھوٹے ہتھیاروں سے قتل وغارت کے اعداد و شمار کا جب دوسرے ممالک سے موازنہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ امریکا اس فہرست میں سب سے جدا ہے اور یہاں فائرنگ سے تشددکے واقعات کی شرح پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے، اگرچہ امریکہ کی آبادی دنیا کی کل آبادی کا 5 فیصد ہے لیکن دنیا میں رونما ہونے والے مسلحانہ جھڑپوں، فائرنگ اور قتل و غارت کے 31 فیصد واقعات یہاں رونما ہوتے ہیں۔

 

Read 355 times