فلسطینیوں کیلئے 2022 خونریز ترین، 26 بچوں سمیت کم از کم 105 فلسطینی شہید

Rate this item
(0 votes)
فلسطینیوں کیلئے 2022 خونریز ترین، 26 بچوں سمیت کم از کم 105 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس : فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کی رابطہ کار نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ 16 برسوں کے دوران 2022 فلسطینی علاقوں میں سب سے خونریز سال تھا۔ مقبوضہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کی رابطہ کار لوسیا ایلمی نے پرتشدد کارروائیوں میں اضافے اور مشرقی قدس سمیت غرب الاردن میں عائد کرفیو پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں 26 بچوں سمیت کم از کم 105 فلسطینی، اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہوئے، اس لیے 2006 کے بعد 2022 خونریز ترین سال ہے۔ رواں سال مغربی کنارے میں ہلاک صیہونیوں یا غیر ملکیوں کی تعداد 17 ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف اس سال اکتوبر کے آغاز سے ہی مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی افواج کے ہاتھوں 6 بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور ایسا نہیں لگتا کہ شہید ہونے والے افراد کوئی خاص خطرہ تھے۔ لوسیا ایلمی نے صیہونی حکومت کی جانب سے شعفاط، مشرقی بیت المقدس اور نابلس میں کرفیو کے نفاذ کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ان اقدامات نے بہت سے لوگوں کی تعلیم، صحت اور روزی روٹی تک رسائی کو محدود کر دیا ہے۔

Read 344 times