غزہ میں فلسطینیوں کا مارچ، مسجد الاقصی کی حمایت کا اعلان

Rate this item
(0 votes)
غزہ میں فلسطینیوں کا مارچ، مسجد الاقصی کی حمایت کا اعلان

العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کا یہ مارچ جبالیا کیمپ کی مساجد سے شروع ہوا جس میں شریک ہزاروں فلسطینیوں نے ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی مجاہدین سے یکجہتی کے علاوہ فلسطینی شہدا کی قدردانی میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک رہنما سہیل الہندی نے شہید التمیمی کی شجاعت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس شہید نے غاصب صیہونی فوجیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بیت المقدس اور مسجد الاقصی کی حمایت میں جاری تحریک مزاحمت کی جدوجہد کو جرات کے ساتھ آگے بڑھانے کا پیغام دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شہید التمیمی شعفاط کیمپ اور غرب اردن کے مجاہد جوانوں کے لئے ایک مثال ثابت ہوں گے اور جنین و نابلس سمیت تمام شہروں کے مجاہدین شہید التمیمی او تمام دیگر شہدا سے عہد و پیمان باندھتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں جارح صیہونیوں کو نشانہ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بدھ کے روز شعفاط کارروائی کے مجاہد عدی التمیمی کو کہ جن کی کارروائی کے نتیجے میں ایک صیہونی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو ا تھا، ایک اور کارروائی کے دوران جارحیت کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔ 

Read 391 times