دشمن ایران کی فوجی طاقت سے خوفزدہ ہے

Rate this item
(0 votes)
دشمن ایران کی فوجی طاقت سے خوفزدہ ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین سید نصیر حسینی نے ایران کے شہر یاسوج میں نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا: آپ خدا کے حکم کی نافرمانی اور خدا کے حکم پر شیطان کے حکم کو ترجیح نہیں دے سکتے ہیں۔لیکن اس کے با جود کچھ لوگوں کے ذہن اور کان مغرب والوں اور بعض مغربی لوگوں کے حکم کے تابع ہیں جو کہ اسلام اور ایران کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا: خدا بہتر جانتا ہے کہ عورت کے لیے کیا اچھا اور کیا برا ہے، جب کہ بعض لوگ مغربیوں کی خواہشات کے مطابق ایرانی خواتین کے لیے نسخے طے کرتے ہیں کہ خواتین کے لئے کیا برا ہے کیا اچھا ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین حسینی نے بیان کیا کہ آزادی کی تعریف کرنے کے لیے سب سے پہلے انسان کو پہچاننا پڑے گا کہ انسان کیا ہے، انسان کو اللہ سے بہتر کوئی نہیں جانتا، اللہ جانتا ہے کہ انسان کے لئے کیا بہتر ہے۔

شہر یاسوج کے امام نے ایران کے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کی رونمائی کی طرف اشارہ کیا اور کہا: ہاپر سونک میزائل ایسا میزائل ہے جو تمام اینٹی مزائل سسٹم کو فیل کر دیتا ہے اور اس کی رفتار ناقابل تصور ہے اور اب ہمارے پاس اس کی ٹیکنالوجی موجود ہے۔ یہ اسلامی جمہوریہ نظام کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے، اس کی نقاب کشائی اس وقت ہوئی جب امریکہ کے صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم ایران کا مذاق اڑا رہے تھے۔دشمنوں کو اب اندازہ ہو گیا ہے کہ ایران کی جوابی طاقت کتنی تباہ کن ہے، یہی وجہ ہے کہ دشمن خوفزدہ ہے۔

امام جمعہ یاسوج نے حالیہ فسادات کی طرف اشارہ کیا اور کہا: یہ فسادات اس وجہ سے کروائے گئے کیوں کہ عالمی استکبار کو احساس ہوگیا ہے کہ وہ پابندیوں کے ذریعے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتے، اس لیے انہوں نے فسادات کا راستہ اختیار کیا تا کہ ایران کو کمزور کیا جا سکے۔

Read 367 times