عرب ممالک کی صیہونی وزیر کے نسل پرستانہ بیان کی مذمت

Rate this item
(0 votes)
عرب ممالک کی صیہونی وزیر کے نسل پرستانہ بیان کی مذمت

عمان : فلسطین، مصر اور اردن نے فلسطینی عوام کے وجود سے انکار کرنے والے صیہونی وزیر کی مذمت کرتے ہوئے اس کے ریمارکس کو نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔ اردن نے عمان میں تعینات اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ اسرائیلی حکام نے یقین دلایا کہ سموٹریچ کا طرز عمل اسرائیلی حکومت کے موقف کی نمائندگی نہیں کرتا ہے۔ مصر اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے بھی سموٹریچ کے بیان پر تنقید کی۔ فلسطینی وزیر اعظم محمد شطیہ نے صیہونی وزیر کا بیان اس انتہا پسند، نسل پرست صہیونی نظریے کا حتمی ثبوت قرار دیا جو موجودہ اسرائیلی حکومت کی جماعتوں پرغالب ہے۔ صیہونی وزیرخزانہ بیزلیل سموٹریچ نے پیرس میں ایک تقریب سےخطاب میں کہاکہ فلسطینی عوام کا تصور مصنوعی ہے۔فلسطینی قوم نام کی کوئی شئے وجود نہیں رکھتی۔ فلسطین کی کوئی تاریخ ہے نہ ہی ان کی کوئی زبان ہے۔ بیزلیل سموٹریچ نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ مغربی کنارے کے قصبے حوارا کو صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے۔

Read 302 times