جنین میں فوجی کاروائی شکست سے دوچار ہوگئی، صہیونی میڈیا کا اعتراف

Rate this item
(0 votes)
جنین میں فوجی کاروائی شکست سے دوچار ہوگئی، صہیونی میڈیا کا اعتراف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار ہارٹز نے بدھ کی ایڈیشن میں لکھا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین پر صہیونی حکومت کی فوجی کاروائی اپنے اہداف کے حصول میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔
اخبار کہ نے تاکید کی ہے ان کاراوئیوں کے نتیجے میں نہ صہیونی آبادکاروں کو سکون ملا ہے اور نہ مغربی کنارے کے حالات میں کوئی تبدلی آئی ہے۔

دوسرے اخبار یدیعوت احارونوت نے لکھا ہے کہ صہیونی خفیہ ایجنسی شاباک کی فہرست میں موجود مطلوبہ افراد میں صرف 30 کو پکڑنے میں صہیونی فوج کامیاب ہوسکی ہے۔ اس سے پہلے صہیونی فورسز جنین میں انفراسٹرکچر اور کو نقصان پہنچانے اور مقاومتی تنظیموں کے اراکین کو گرفتار کرنے میں کسی حد تک کامیاب ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت کی دہشت گردانہ کاروائی میں دو دنوں میں 12 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ جبکہ 140 زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 30 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ میں صہیونی دہشت گرد فورسز کے ہاتھوں جنین میں ہونے والے نقصانات اور جارح افواج کی عقب نشینی کی تصاویر منتشر ہورہی ہیں۔ صہیونیوں نے اب تک ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

Read 253 times