بے گناہ زائرین پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے، ایرانی ترجمان وزارت خارجہ

Rate this item
(0 votes)
بے گناہ زائرین پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے، ایرانی ترجمان وزارت خارجہ

کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شیراز میں امامزادہ شاہچراغ کے مزار پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ناصر کنعانی نے حادثے میں شہید ہونے والے حرم کے خادم حاج عباس غلامی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سیکورٹی فورسز کی مستعدی اور ہوشیاری کے باعث دہشت گرد کو موقع پر گرفتار کیا گیا ہے۔ قانونی کاروائی مکمل کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کے حوالے کرکے تحقیقات کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ زائرین پر حملہ ایرانی سکیورٹی فورسز کی دشمن کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا انتقام لینے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی شہریت کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

کنعانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے کئی عرصے سے ایران کے اثاثوں کو غیر قانونی طور پر منجمد کررکھا تھا۔ حالیہ دنوں میں ان اثاثوں کی بحالی کے لئے حکومت اور وزارت خارجہ کوشش کررہی ہیں۔ گذشتہ دنوں پیش سامنے آنے والی خبریں ایرانی عوام کے حقوق کے لئے ہونے والی کوششوں کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور سفارتی حلقے ملک اور عوام کے حقوق کے لئے اپنے اختیارات استعمال کریں گے۔ اثاثوں کی بحالی اور بے گناہ قید ایرانیوں کی رہائی کے لئے حکومت سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے۔ ایران نے معاہدے کی شقوں پر عملدرامد کے سلسلے میں فریق دوم سے ضمانت حاصل کرلی ہے۔

ترجمان نے شیراز میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کے بارے میں کہا کہ شہید حاج قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ ان کی قربانی کے نتیجے میں ہمیں امنیت حاصل ہے۔ اگر ان کی قربانی نہ ہوتی تو خطے میں ہر روز دہشت گردی کے واقعات رونما ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے داعشی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ سیاسی اور دفاعی مبصرین ان کی قربانی سے بخوبی واقف ہیں۔ آج صہیونی حکومت کے خلاف لبنانی مقاومت کی فتح کا دن ہے۔ امریکہ نے اس شخص سے انتقام لیا جس نے صہیونی حکومت کے خلاف فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا۔

ناصر کنعانی نے صدر رئیسی کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے کہا کہ ابھی تک دورے کا وقت معین نہیں ہوا ہے۔ وزیرخارجہ کا دورہ ریاض دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر ہماہنگی کے سلسلے میں معاون ثابت ہوگا۔

Read 238 times