رہبر انقلاب اسلامی کا یوکرینی زبان میں پیغام جاری

Rate this item
(0 votes)
رہبر انقلاب اسلامی کا یوکرینی زبان میں پیغام جاری

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایکس اکاؤنٹ پر یوکرینی زبان میں ایک نیا پیغام جاری کیا ہے، جس کا عنوان تھا "رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے امریکہ کے لئے گرم جوشی رکھنے والے ممالک کے لئے تین سال پہلے جاری کیا گیا کا انتباہ۔" KHAMENEI.IR کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے تین سال قبل رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے امریکہ کی حمایت کرنے والے ممالک کے لیے جاری کردہ انتباہ کو شائع کیا تھا۔ اس ٹویٹ کا متن جو یوکرائنی زبان میں بھی شائع ہوا، درج ذیل ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای: یوکرین کے معاملے میں پہلا سبق یہ ہے، بالخصوص ان ممالک اور حکومتوں کے لیے جو ان کی کٹھ پتلی ہیں، مغربی طاقتوں کی حمایت ایک سراب ہے، تمام حکومتوں کو اس کا علم ہونا چاہیے، وہ حکومتیں جو امریکہ اور یورپ کی وفادار ہیں، انہیں آج یوکرین کو درپیش صورتحال کا مشاہدہ کرنا چاہیے۔

Read 6 times