37 ویں لہر "یا امیرالمؤمنین علی علیہ السلام" میں میزائل، ڈرون داغے گئے ہیں، پاسداران انقلاب

Rate this item
(0 votes)
37 ویں لہر "یا امیرالمؤمنین علی علیہ السلام" میں میزائل، ڈرون داغے گئے ہیں، پاسداران انقلاب

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق4 کے چھتیسویں مرحلے میں خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں امریکی فوج کے آپریشنل ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سپاہ پاسداران کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کارروائی شبِ قدر یعنی اکیسویں رمضان المبارک کی رات "یا علی ابن ابی طالبؑ" کے رمز کے ساتھ انجام دی گئی۔ اس حملے میں بیلسٹک میزائل قدر، خیبر شکن اور عماد بڑی تعداد میں استعمال کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں کا ہدف خطے میں امریکہ کا پانچواں بحری اڈہ اور قطر میں قائم العدید ایئر بیس سمیت دیگر امریکی تنصیبات تھیں، جبکہ عراق کے کردستان ریجن میں واقع الحریر ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں امریکی سیاسی اور فوجی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیانات دینے کے بجائے خطے کا دورہ کریں اور میدان جنگ کی حقیقی صورتحال کا خود مشاہدہ کریں۔ ایرانی مجاہدین میدان میں عملی جواب دے رہے ہیں۔

ایرانی بیان میں مزید دعوی کیا گیا کہ گزشتہ ستر برس کے دوران مشرق وسطی میں امریکہ کی تعمیر کردہ اسٹریٹجک تنصیبات محض گیارہ دنوں میں تباہ ہوگئی ہیں اور جنگ ابھی جاری ہ

Read 4 times