امریکی اٹارنی جنرل پیم بانڈی بھی ایپسٹین کیس کے بھینٹ چڑھ گئیں

Rate this item
(0 votes)
امریکی اٹارنی جنرل پیم بانڈی بھی ایپسٹین کیس کے بھینٹ چڑھ گئیں

بتایا جا رہا ہے کہ امریکی صدر نے ایپسٹین کیس کو ان کے مطابق سنبھالے نہ جانے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ پیم بانڈی کو ان کے بقول انتہائی اہم اور ضروری نجی عہدے پر منصوب کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر نے دوسری جانب پیم بانڈی کو بقول ان کے ایک بہت بڑی محب وطن اور وفادار دوست قرار دیا۔

ٹرمپ نے دعوی کیا کہ پیم بانڈی کے دور میں امریکہ میں قتل اور جرائم کی شرح گھٹ کر سن 1900 کی سطح پر پہنچ گئی۔

باخبر ذرائع کے مطابق، پیم بانڈی نے ٹرمپ کے سیاسی مخالفوں کے تعاقب اور اپسٹین کیس میں ٹرمپ کی مرضی کے مطابق پردہ پوشی نہ کرکے، ان کی ناراضگی اپنے سر مول لی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کرسٹی نوئم کو امریکی داخلہ سلامتی کی وزارت سے برطرف کردیا تھا۔

Read 3 times