ایران کی مزاحمت صرف سرحدوں کا دفاع نہیں، اسلامی اقدار اور خودمختاری کی جنگ ہے: مولانا سید وصی حیدر رضوی

Rate this item
(0 votes)
ایران کی مزاحمت صرف سرحدوں کا دفاع نہیں، اسلامی اقدار اور خودمختاری کی جنگ ہے: مولانا سید وصی حیدر رضوی

،کریم پور-کرناٹک/ ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے شہر کریم پور کی مسجد عسکری میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ حجۃ الاسلام مولانا سید وصی حیدر رضوی اعظمی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل، مقام و منزلت، دفاعِ ولایت اور خطبۂ فدکیہ کے اہم مضامین پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی پوری زندگی ولایت و امامت کے دفاع، حق گوئی اور اسلامی تعلیمات کی پاسداری کا روشن نمونہ ہے۔

ایران کی مزاحمت صرف سرحدوں کا دفاع نہیں، اسلامی اقدار اور خودمختاری کی جنگ ہے: مولانا سید وصی حیدر رضوی

خطیب جمعہ نے ایام شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے علماء کرام، مراجع عظام، مؤمنین اور بالخصوص امام زمانہ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے قرآن مجید کی متعدد آیات، بالخصوص آیت مودت، آیت تطہیر، آیت مباہلہ، آیت اطعام اور سورۂ کوثر کی روشنی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے عظیم مقام و منزلت کو بیان کیا اور کہا کہ ان آیات میں اہل بیت علیہم السلام کی طہارت، عظمت، ایثار اور قربِ الٰہی کے مختلف پہلو نمایاں ہوتے ہیں۔

دفاعِ ولایت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کا نمایاں پہلو

مولانا سید وصی حیدر رضوی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کے اہم پہلو، یعنی دفاعِ ولایت و امامت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہزادی کونین نے اپنے ذاتی مصائب اور غم کو پس پشت ڈال کر امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولایت کے تحفظ کو اہمیت دی۔ انہوں نے اس سلسلے میں اس واقعے کی طرف اشارہ کیا جس میں حضرت علی علیہ السلام کو گرفتار کرکے لے جانے کی خبر ملنے پر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے سخت احتجاج کیا اور آپ کی رہائی کے لئے میدان میں آئیں۔ خطیب جمعہ کے مطابق یہ واقعہ اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ آپ کے نزدیک ولایت و امامت کا تحفظ کس قدر اہمیت رکھتا تھا۔

ایران کی مزاحمت صرف سرحدوں کا دفاع نہیں، اسلامی اقدار اور خودمختاری کی جنگ ہے: مولانا سید وصی حیدر رضوی

Read 1 times