کوئٹہ ميں زائرين کي بس پر دہشتگردوں کا حملہ ، لوگوں کا احتجاج

Rate this item
(0 votes)

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجي علاقے ميں زائرين کي بس ميں دہشت گردانہ دھماکے کے خلاف شہر ميں شٹرڈاؤن ہڑتال رہي -

زائرين کي بس ميں دھماکے کے خلاف ہونےوالي اس ہڑتال اور مظاہروں کے سبب شہر کے تمام کاروباري مراکز بند رہے اورشہر ميں ٹريفک بھي بہت کم تھا اس موقع پر مختلف سياسي اور مذہبي جماعتوں نے دہشت گردانہ واقعے کي مذمت کرتے ہوئے ہڑتال اور احتجاجي مظاہروں کي حمايت کا اعلان کررکھا تھا مظاہرين نے اس طرح کے واقعات پر قابونہ پانے ميں حکومت کے تئيں بھي اپنے غم وغصے کا اظہار کيا اور دہشت گردوں کو فوري طور پر گرفتار کئے جانے کا مطالبہ کيا -

شيعہ مسلم تنظيموں نے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تين دن تک سوگ کا اعلان کيا ہے -

کوئٹہ کے سانحے پر کراچي ميں بھي احتجاجي مظاہرہ کيا گيا -

واضح رہے کہ کوئٹہ کے مضافات ميں واقع ہزارہ گنجي علاقے ميں شيعہ مسلمانوں کو تفتان لے جانے والي ايک بس کے راستے ميں بم کا دھماکہ ہوا جس ميں بيس افراد جاں بحق ہوگئے –

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں ميں شيعہ زائر شامل ہيں - اس دہشتگردانہ حملے ميں پچيس مسافر زخمي بھي ہوئے ہيں جن ميں سے متعدد کي حالت نازک بتائي گئ ہے

 

Read 1503 times