عالمی برادری مقدس مذہبی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنائے

Rate this item
(0 votes)

آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے قومی سیکریٹری:

دنیا بھر میں مساجد و مقابر کی بے حرمتی اور انہیں مسمار کرنے کا جو سلسلہ جاری ہے وہ بہت ہی خطرناک بات ہے اگر اس پر فوری طور پر روک نہیں لگائی گئی تو دنیا بھر میں مقامات مقدسہ کو ان شدت پسندوں سے خطرہ لاحق ہوجائے گا۔

اس خدشہ کا اظہار آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے قومی سیکریٹری سید بابر اشرف کچھو چھوی نے اپنے بیان میں کیا۔

سید بابر اشرف نے کہا کہ مزارات اور بزرگان دین کے آثار و باقیات کو مٹانے کا یہ سلسلہ سعودی عربیہ نے شروع کیا اور آج وہ پیٹرو ڈالر کے ذریعہ ساری دنیا میں اپنے کارندے بھیج کر امن و امان کے علمبردار بزرگان دین کے مزارات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

 

انہوں نے حال ہی میں افریقی ملک مالی میں عظیم بزرگان دین کے مزارات کو بم سے اڑا دئے جانے کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ مزارات و دیگر مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کریں۔

 

مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کے قومی جنرل سیکریٹری شاہنواز وارثی نے کہا کہ وہ شدت پسند اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں اور جہاں بھی جاتے ہیں وہاں مسلمانوں کو اور ان سے جڑی ہوئی عقیدت و محبت کی نشانیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ افغانستان ، پاکستان کے بعد لیبیا، مصر اور صومالیہ میں مزارات کے توڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بہت قابل مذمت فعل ہے جس پر فوری طور سے روک لگائی جائے۔

 

Read 1700 times