اعمال ماه شعبان/ رسول اللہ (ص) کی یاری روزے کے ساتھ

Rate this item
(0 votes)
اعمال ماه شعبان/ رسول اللہ (ص) کی یاری روزے کے ساتھ

ایکنا نیوز کے مطابق  بدھ کو شعبان المبارک کا پہلا دن اعلان کیا گیا ہے اور یہ مہینہ پیغمبراعظم(ص) کا مہینہ کہلاتا ہے. روایت میں ہے کہ جب رسول اسلام(ص) نے شعبان کے چاند کو دیکھا تو منادی سے کہا کہ اعلان کرو: «اے لوگو! یہ میرا مہینہ ہے اور، خدا رحمت کرے اس شخص پر جو میری مدد کرے روزہ داری کے ساتھ».

 

شعبان ایام شعبان کے اہم ایونٹ اور بالخصوص میلاد امام حسین(ع)، میلاد حضرت عباس(ع)، میلاد امام زین‌العابدین(ع) اور میلاد نجات دہندہ عالم بشریت حضرت حجت(عج) کا مہینہ ہے. یہ مقدس مہینہ جو ماه رمضان کے مقدمے کا مہینہ ہے اس میں بعض مستحب اعمال کی تاکید کی گیی ہے، تاکہ انسان رمضان المبارک کے مقدس میں پاکیزہ داخل ہوسکے۔

 

اس اعمال میں ہر روز ستر بار ذکر: «اسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَ أَسْأَلُهُ التَّوْبَهَ» تاکید کی گیی ہے. اسی طرح ہر روز ۷۰ مرتبه : «أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِی لا إِلَهَ إِلا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِیمُ الْحَیُّ الْقَیُّومُ وَ أَتُوبُ إِلَیْهِ» کہنا مستحب ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس مہینے میں بہتر ذکر اور دعا استغفار کہنا ہے اور جو روزانہ ستر بار استغفار پڑھے ایسا ہے کہ دوسرے اوقات میں ستر ہزار بار استغفار پڑھے۔

 

صدقہ دینا بھی تاکید شدہ ہے اور روایت میں کہا گیا ہے کہ اس مہینے میں صدقہ دینے سے خدا انسان کے جسم کو آتش جہنم پر حرام کردیتا ہے۔

اس مہینے میں روزے کی بھی کافی تاکید آئی ہے اور جب امام صادق علیه‌السلام سے سوال کیا گیا: یابن رسول اللّه جو اس مہینے میں ایک دن روزہ رکھے تو اسکا کیا ثواب ہے ؟ فرمایا خدا کی قسم اس کا بدلہ جنت ہے۔

دیگر اعمال میں پورے مہینے میں ایک ہزار بار: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَ لا نَعْبُدُ إِلا إِیَّاهُ مُخْلِصِینَ لَهُ الدِّینَ وَ لَوْ کَرِهَ الْمُشْرِکُونَ پڑھنا اور بہت زیادہ درود بھیجنا مستحب ہے۔/

 

Read 496 times