امام حسین (ع) کا تعلق تمام مسلمانوں سے ہے، ایرانی سنی عالم دین مولوی رستمی

Rate this item
(1 Vote)
امام حسین (ع) کا تعلق تمام مسلمانوں سے ہے، ایرانی سنی عالم دین مولوی رستمی

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی معروف سنی عالم دین مولوی فائق رستمی نے صوبۂ کردستان میں جمعے کے خطبے میں سوئیڈن میں ایک مرتبہ پھر قرآن مجید کی توہین پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید اور دیگر ادیان کی مقدس کتابوں سمیت مختلف مقامات مقدسہ کی توہین کرنے والے تمدن و تہذیب اور انسانیت سے دور ہیں۔

امام جمعہ شہر سنندج نے مزید کہا کہ دشمنوں کی پوری کوششوں کے باوجود، قرآن مجید ایک ایسا نور ہے جسے کوئی بھی خاموش نہیں کر سکتا۔

ایرانی سنی عالم دین نے کہا کہ آسمانی کتابوں اور مقامات مقدسہ کی توہین مؤمن اور با ایمان انسانوں کی نظر میں قابلِ مذمت ہے اور آج اسلامی دنیا کو، ان بزدلوں سے مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مولوی رستمی نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کو، ہرگز آزادی بیان سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا، بلکہ یہ حرکت مغربی دنیا کی غیر انسانی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

امام جمعہ شہر سنندج نے مزید کہا کہ دشمنوں نے اس غیر انسانی عمل سے اربوں مسلمانوں کے اعتقادات کی توہین کی ہے۔

ایرانی سنی عالم دین نے محرم الحرام اور اس مہینے میں رونما ہوئے واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السّلام کا تعلق تمام مسلمانوں سے ہے۔ امام حسین علیہ السّلام پیغمبرِ اِسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے نور چشم اور سب کے نزدیک محبوب ہیں۔

Read 511 times