امام مہدی (عج) در آئینہ نبوت

Rate this item
(0 votes)
امام مہدی (عج) در آئینہ نبوت

علامہ طبرسی بحوالہ حضرات معصومین علیہم السلام تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام میں بہت سے انبیاء کے حالات و کیفیات نظر آتی ہیں اور جن واقعات سے مختلف انبیاء کو دوچار ہونا پڑا، وہ تمام واقعات آپ کی ذات ستودہ صفات میں دکھائی دیتے ہیں مثال کے طور پر حضرت نوح ،حضرت ابراہیم ، حضرت موسیٰ ،حضرت عیسیٰ، حضرت ایوب ،حضرت یونس ، حضرت محمد مصطفی علیہم السلام کے حالات پر غور کیجیے، آپ کو حضرت نوح علیہ السلام کی طرح طویل زندگی نصیب ہوئی، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرح آپ کی ولادت چھپائی گئی اور لوگوں سے کنارہ کش ہوکر روپوش ہونا پڑا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرح حجت کے زمین سے اٹھ جانے کا خوف لاحق ہوا اور ان کی ولادت کی طرح آپ کی ولادت بھی پوشیدہ رکھی گئی اور انھیں کے ماننے والوں کی طرح آپ کے ماننے والوں کو آپ کی غیبت کے بعد ستایا گیا۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی طرح آپ کے بارے میں لوگوں نے اختلاف کیا حضرت ایوب علیہ السلام کی طرح تمام امتحانات کے بعد آپ کو فرج و کشائش نصیب ہوگی۔ حضرت یوسف علیہ السلام کی طرح عوام اور خواص سے آپ کی غیبت ہو گئی۔ حضرت یونس علیہ السلام کی طرح غیبت کے بعد آپ کا ظہور ہوگا یعنی جس طرح وہ اپنی قوم سے غائب ہو کر بڑھاپے کے باوجود نوجوان تھے اسی طرح جب آپ کا ظہور ہوگا تو آپ چالیس سالہ جوان ہوں گے اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرح آپ صاحب السیف ہوں گے۔ (اعلام الوری ص ۲۶۴ طبع بمبئی ۱۳۱۲ہجری)
https://danishkadah.com

Read 269 times