بحری فورس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ایک تیل بردار جہاز کو ضبط کر لیا

Rate this item
(0 votes)
بحری فورس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ایک تیل بردار جہاز کو ضبط کر لیا

 اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے ایک کمانڈو دستے نے ایران کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ایک آئل ٹینکر کو ضبط کرلیا۔

بحریہ کے کمانڈو فورس نے ایران کا تیل غیرقانونی طریقوں سے لے جانے کی کوشش کرنے والے اس جہاز کو ضبط کرکے ایران کے آبی حدود میں منتقل کردیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ جہاز ایران کے تیل کی برآمدات اورعوام کے مفادات کو متاثر کرنا چاہتا تھا جسے ایران کے عدالتی حکم کے مطابق، ضبط کرلیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فورس نے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں ایران کے اقتدار اعلی اور قومی اور عوامی مفادات سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

Read 32 times