ٹرمپ کے پاس ایرانی قوم کے حقوق اور مطالبات تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، جنرل طلائی نیک

Rate this item
(0 votes)
ٹرمپ کے پاس ایرانی قوم کے حقوق اور مطالبات تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، جنرل طلائی نیک

 ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے کہا ہے کہ ٹرمپ اب ایسی صورتحال سے دوچار ہیں جہاں ان کے پاس ایرانی قوم کے جائز حقوق اور مطالبات کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔

میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میدان جنگ ہو یا سفارت کاری، ایرانی قوم کے جائز مطالبات کا حصول ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے امریکی اور صیہونی حکومت اس تیسری مسلط کردہ جنگ سے جان چھڑا سکتے ہیں۔

وزارت دفاع کے ترجمان نے واضح کیا کہ اگر دشمن نے ایرانی قوم کے مطالبات کے سامنے سر تسلیم خم نہ کیا تو یہ ٹرمپ اور صیہونی حکومت کے لیے مزید سنگین ناکامیوں اور بھاری قیمت چکانے کا سبب بنے گا۔ ٹرمپ کو ایران کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو قبول کرنا پڑے گا تاکہ امریکی عوام اور عالمی برادری کو جنگ کے مزید نقصانات اور بھاری اخراجات سے بچایا جا سکے۔

جنرل طلائی نیک نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی طرف سے امریکی قومی مفادات کو نظر انداز کرنا، صیہونی حکومت کی اندھی پیروی کرنا اور ان کا متکبرانہ رویہ، امریکہ کو جنگ کے اس دلدل میں مزید گہرائی تک دھکیلتا جا رہا ہے۔ ٹرمپ کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اس صورتحال سے نکلنے کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

Read 48 times