خلیج فارس میں کشیدگی برقرار، امریکی اڈوں پر ایران کے ڈرون حملے

Rate this item
(0 votes)
خلیج فارس میں کشیدگی برقرار، امریکی اڈوں پر ایران کے ڈرون حملے

، خلیج فارس میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کا نیا دور جاری ہے۔ جنوبی ایران میں متعدد مقامات پر امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران نے کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی ایران کے مختلف علاقوں کو امریکی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ خلیج فارس کے علاقوں سیریک، حاجی آباد اور جزیرہ قشم کے اطراف میں حملے کیے گئے۔

ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی حملوں کے جواب میں آپریشن صاعقہ کے سولہویں مرحلے کے دوران کویت میں واقع امریکی فوج کے العدیری کیمپ میں اسلحہ گودام اور علی السالم ایئر بیس پر موجود پیٹریاٹ ریڈار اور فضائی نگرانی کے نظام کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اسی دوران عراق کے شہر اربیل میں امریکی قونصل خانے کے قریب متعدد دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ عراقی ذرائع کے مطابق اس حملے کے دوران اربیل میں موجود ایک علیحدگی پسند گروہ کے مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں آگ بھڑک اٹھی۔

دوسری جانب خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے اپنے پیغام میں امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی نئی جارحیت یا طاقت کے استعمال کا جواب ایرانی مسلح افواج کی جانب سے فیصلہ کن اور سخت کارروائی کی صورت میں دیا جائے گا۔

انہوں نے قومی اتحاد، مسلح افواج کے باہمی تعاون اور رہبر انقلاب کی ہدایات پر عمل کو ملکی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری قرار دیا۔

Read 79 times