امام جعفرصادق(ع) کی نظرمیں مومن کے لیےخوبصورت ترین لباس

Rate this item
(0 votes)
امام جعفرصادق(ع) کی نظرمیں مومن کے لیےخوبصورت ترین لباس

امام جعفرصادق علیہ السلام نےفرمایا: مومن کے لیے زیبا ترین لباس تقویٰ اورلطیف ترین لباس، ایمان کا لباس ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: تقویٰ کا لباس، بہترین لباس ہے۔

لیکن ظاہری لباس، اللہ تعالیٰ کی جانب سےایک ایسی نعمت ہےکہ جس کے ذریعے انسان اپنی شرمگاہ کو چھپاتا ہے۔ یہ کرامت کا لباس ہےکہ اللہ تعالیٰ جس کے وسیلے سےاولاد آدم کو کرامت عطا کی ہے اورمومنین الہی فرائض کے انجام دیتے وقت اپنے آپ کو اس لباس سے چھپاتے ہیں۔

بہترین لباس وہ لباس ہےکہ جو اللہ تعالیٰ سے دورنہ کرے بلکہ انسان کو اس کے ذکر، شکراوراس کی اطاعت کے نزدیک کرے اورغرور، ریا ، ظاہری زینت اورفخرکی جانب لےکرنہ جائےکیونکہ یہ چیزیں قساوت قلبی کا باعث بنتی ہیں۔

جب لباس پہنو تو ہمیشہ اس چیزکو یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کے ذریعے تیرے گناہوں پرپردہ ڈالا ہے اورجس طرح تم اپنی ظاہری شرمگاہ کو چھپاتےہواسی طرح اپنےباطن کو بھی عیوب سے چھپاو۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم کوعبرت کی نگاہ سے دیکھو۔

جب تک بندہ، اللہ تعالیٰ کی اطاعت اورعبادت کرتا ہے اوردوسروں کےعیوب پرپردہ ڈالتا ہے تو وہ آفات سےبچ جاتا ہے اوراللہ کی رحمت کے سمندرمیں غوطہ لگاتا ہےاورپھروہ حکمت اوربیان کے فوائد سے استفادہ کرتا ہے۔

جس طرح تم مسواک کے ذریعے اپنے منہ کو پاک کرتے ہو اسی طرح خضوع وخشوع، تہجد اور استغفارکےذریعے اپنےآپ کو گناہوں کی آلودگیوں سے پاک وپاکیزہ کرو۔

اللہ تعالیٰ فرماتا ہےکہ بتحقیق کہ اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں اورپاکیزہ افراد سےمحبت کرتا ہے۔

امام صادق علیہ السلام نے فرمایا ہےکہ جب تم طہارت اوروضو کا ارادہ کرو تو اس طرح پانی کی طرف جاو کہ جس طرح اللہ تعالیٰ کی رحمت کی طرف جاتےہو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے پانی اورطہارت کو اپنے قرب کی کنجی اوراپنی جانب لوگوں کی راہنمائی قراردیا ہےاورجس طرح اللہ کی رحمت بندوں کے گناہوں کو دھو ڈالتی ہے اسی طرح پانی کےعلاوہ ظاہری نجاست کوپاک نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Read 2717 times