امریکا اور نیٹو کی سازشوں کے مقابلہ میں علماء پاکستان اورعوام اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔ آیت اللہ نوری

Rate this item
(0 votes)

حضرت آیت ‌الله نوری ‌همدانی نے امریکا اور نیٹو کی سازشوں کے مقابلہ میں علماء پاکستان اورعوام کو اتحاد ویکجہتی کی دعوت دی ۔ نیوزکے مطابق ، پاکستان وقف بورڈ اور مذھبی مسائل کے چئرمین احسان الدین قریشی ، فرقہ حنفی ، شافعی ، حنبلی کے علماء اور قائد ملت جعفریہ پاکستان نے شھر مقدس قم میں مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌‌الله حسین نوری ‌همدانی سے ملاقات کی ۔ پاکستان وقف بورڈ اور مذھبی مسائل کے چئرمین نے اس ملاقات میں پاکستان کے مختصر حالات کا تذکرہ کیا اور حالات کی بہتری میں حضرت آیت الله نوری همدانی سے رہنمائی چاہی ۔ حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے اس ملاقات میں مسلمانوں کے درمیان سامراجیت کی اختلافی چالوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کرتے ہوئے مشترکہ عقائد کے پیش نظر امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کی تاکید کی ۔ اس مرجع تقلید نے مزید کہا : آج جب کہ عالمی سامراجیت نے اسلام کو نشانہ بنایا ہے اور اس بیچ شیعہ وسنی کے درمیان کوئی فرق نہیں ، پہلا قدم یہ ہے کہ مسلمان قران کے زیرسایہ متحد ہوجائیں ۔ حضرت آیت ‌‌الله نوری ‌همدانی نے کہا : اسلامی بیداری کی لہروں کے پیش نظر مسلمانوں کی ترقی یقینی ہے اور ھمیں اس موقع سے پورا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلام کی ترقی کی کوشش کرنی چاھئے ۔

Read 2185 times