نوعمر امریکی لڑکیاں ذہنی تناؤ اور مایوسی کا شکار ہیں، مرکز برائے انسدادِ امراض

Rate this item
(0 votes)
نوعمر امریکی لڑکیاں ذہنی تناؤ اور مایوسی کا شکار ہیں، مرکز برائے انسدادِ امراض
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے مرکز برائے انسدادِ امراض کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق ملک کی نوعمر لڑکیاں ذہنی تناؤ اور مایوسی کا شکار ہیں اور انہیں خودکشی کے خیالات تواتر سے آتے ہیں۔ 2021 کے آخر میں سروے کے لیے ڈیٹا جمع کیا گیا تھا جس کی بنیاد پر یہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ سروے میں کورونا وبا شروع ہونے کے بعد سے نوجوانوں کے برتاؤ کا جائزہ لیا گیا تھا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ تمام نو عمر افراد ذہنی پیچیدگیوں کا شکار ہیں، تناؤ میں ہیں اور انہیں خودکشی کے خیالات آتے ہیں۔ ہائی اسکول کے 40 فیصد سے زائد طلبہ نے اظہار کیا کہ مایوسی اور غم کی وجہ سے وہ روز مرہ کے کام نہیں کر پا رہے۔ 2021 میں زیادہ تر نو عمر امریکی لڑکیوں (57 فیصد) نے مستقل غم اور مایوسی کے احساس کا اظہار کیا، لڑکوں میں یہی شرح 29 فیصد تھی۔ تین میں سے ایک لڑکی نے سنجیدگی کے ساتھ خودکشی کے متعلق سوچا۔
 
Read 612 times