حجاب کی عادت

Rate this item
(0 votes)
حجاب کی عادت

میری بیٹی بالغ ہو چکی ہے، اسے کس طرح حجاب کا عادی بناؤں؟

حجاب انسانیت کی قبول کردہ اقدار میں سے ایک ہے جو اکثر معاشروں میں رائج ہے۔

چند نکات
حجاب سے متعلق والدین کے لیے کچھ نکات مندرجہ ذیل ہیں:

 تربیتی عمل کی رعایت کرنی چاہیے (تربیت ایک نا ہموار سڑک کی طرح ہے کہ جس پر تیز رفتاری سے ڈرائیونگ نہیں کی جا سکتی اور بعض اوقات خطرناک موڑ پر آہستہ رفتار کی ضرورت ہوتی ہے)

 والدین کو چاہیے کہ اپنی اولاد کے لیے ایک بہترین رول ماڈل بنیں

 آپ کی بیٹی کی صحبت ان ہم سن سہیلیوں کے ساتھ ہو جو حجاب کی رعایت کرتی ہوں

 اپنی بیٹی کو پردہ کرنے کی تشویق کریں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ اپنے اختیار کے ساتھ حجاب کی رعایت کرے اور زور زبردستی سے کام نہ لیں

 حجاب کی ضرورت و اہمیت کو واضع کریں اور منطقی دلائل سے وضاحت کریں جس کا سمجھنا اس کے لیے آسان ہو

والدین کے لیے کچھ ضروری ہدایات

منطقی رویہ*
حجاب کا خیال نہ رکھنے والی خواتین سے ہمارا رویہ منطقی ہونا چاہیے۔ مثلا یہ نہ کہیں کہ کتنی خراب عورت ہے بلکہ یہ کہیں کہ کتنا برا کام انجام دے رہی ہے۔
حجاب کی رعایت*
خود والدہ حجاب کی رعایت کرے اور با حجاب خواتین سے مہربانی سے پیش آئے۔

سوشل میڈیا کی مدیریت*
سوشل میڈیا ایک بہت ہی برا رول ماڈل ہے۔ ہمیں عقل مندی کے ساتھ اس کی مدیریت کرنی چاہیے۔
سخت رویے سے گریز*
ایسا کام نہ کریں جس سے ہمارے بچے چادر سے بد ظن ہو جائیں۔
معنوی ماحول سے تعلق*
معنوی ماحول سے اپنا تعلق قائم رکھیں۔ حیا اور حجاب کی رعایت کے لیے اہل بیت ؑ کی سیرت اپنے بچوں سے بیان کریں۔
آئیڈیل خواتین کا تذکرہ*
اپنی بیٹی کے سامنے تاریخی کامیاب خواتین کا ذکر کریں جو حجاب کی رعایت کرتی تھیں کیونکہ ممکن ہے کہ آپ کی بیٹی ان کامیاب خواتین کو  اپنے لیے نمونہ عمل قرار دے

Read 650 times