آئیے فارسی سیکھئے
گیارہواں سبق - درس یازدھم
قارئین یه پروگرام هم ایران اردو ریدیو سے لیکر پیش کر رهے هیں
.............................
سامعین آپ کو یاد ہوگا کہ گذشتہ پرو گرام میں ہم نے مذکر مجازی اور مونث مجازی اور ان دونوں کے لئے صفت کا بطور یکسان استعمال کیا جاسکتا ہے . آج کے پروگرام میں ہم ضمائر کی اقسام بتائیں گے اور اس سلسلے میں کئی مثالیں بھی پیش کی جائیں گی . اب آئیے ضمیر متصل یا ضمیر منفصل سے متعلق وضاحت یا تشریح :ضمیر متصل ، وہ ضمیر ہے جو لفظ کے ساتھ ملی ہوتی ہے اور یہ (ت ، م ، ش ) ہے . اس کی مثال کچھ یوں دی جا سکتی ہے :
لباسَت تیرا لباس یا تمہارا لباس
لباسَم میرا لباس
لباسَش اس کا لباس
آپ نے ملاحظہ کیا کہ لباس ان تینوں مثالوں میں کامن ہے اور ان کے ساتھ جو ضمیر متصل استعمال کی گئی یعنی لباس کے آخر میں ت لگایا گیا ، کیا بنا ؟ لباست یعنی تیرا لباس ، اور اس کے بعد یعنی لباس کے بعد ہم نے ضمیر متصل یعنی م کو لگایا ، تو کیا لفظ بنا ؟ لباسَم ، میرا لباس اور اس کے بعد ہم نے اسی لباس کے ساتھ تیسری ضمیر لگائی ، اب کیا لفظ بنا ؟ لباسَش ، اس کا لباس . اب اسی طرح کی مزید دوتین مثالوں پر آپ ایک بار پھر توجہ کیجیے : منزلَت ، منزل کے بعد ت لگائی گئی ہے ضمیر ، منزلَت یعنی میرا گھر منزلَش ، منزل کے بعد جو ضمیر متصل ھم لائے ہیں وہ شین ہے ، منزلَش ، یعنی اس کا گھر ضمیر متصل ، عموما عام بول چال میں بکثرت استعمال کی جاتی ہے اور آپ اس کی مدد سے کسی بھی لفظ کے آخر میں لاکر اپنے مخاطب کو کسی بھی شیء کی مالکیت ، یا ملکیت سے بآسانی آگاہ کر سکتے ہیں . اس کی مزید مثالیں ایک بار پھر آپ کو ہم بتارہے ہیں :
کتابَم میری کتاب
کتابَش اس کی کتاب
کتابَت تیری کتاب
اب آئیے ضمیر متصل کی مدد سے کچھ جملے بناتے ہیں :
من کتابم را بہ احمد دادہ ام میں نے اپنی کتاب احمد کو دے دی ہے
او کتابش را بہ برادرش داد اس نے اپنی کتاب اپنے بھائی کو دے دی
من کتابت را نخواندہ ام میں نے آپ کی کتاب نہیں پڑھی ہے
سامعین آپ نے یہاں پر ضمیر متصل سے متعلق مختلف مثالیں اور جملے سنے ہمیں امید ہے کہ آپ نےنوٹ کر لئے ہوں گے . آج کے پروگرام یہیں پر اختتام پر پہنچتا ہے . اگلے پروگرام تک کے لئے اجازت دیجئے.خدانگہدار.